تونسہ صدر کی حدود بستی دوری میں پرانی رنجش کی بنیاد پر مشتاق ولدرمضان قوم جٹانی نے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ الصبح محمدعثمان ولد پاندھی خان کی آٹھ کیلے گندم کی اکٹھی ڈھیری کو آگ لگا دی
ملزمان للکارتے ہوئے فرار اہلیان شوراور بھڑکتی آگ کو دیکھ کر موقع پر پہنچ گئے اوراپنی مددآپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر چند منٹ میں آگ نے گندم کی ڈھیری کو راکھ میں تبدیل کردیا
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ تونسہ صدر چودھری غلام رسول نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مدعی کا ابتدائ بیان قلم بند کیا اورفوری کاروائی کرتے کرتے ہو ئے نامزد ملزم ریڈکرکے ملزم کے بھائ اور والد کو حوالات میں لے لیا
ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سائل کو ہرممکن انصاف فراہم کیا جائے گا اورایسا بھیانک جرم کرنے والے ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقع سزادی جائے گی ۔۔مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اصل مزمان کی فوری گرفتاری اورسائل کی دادرسی کا مطالبہ کیا ۔۔
Comments
Post a Comment