خیر الیکشن ہوئے اور پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن آئی تو جیسے پنجاب کے عوام کی سنی گئی۔عثمان بزدار نے اس خاموشی اور تیزی سے عوام کے بنیادی حقوق پر کام شروع کیا کہ جس سے وہ گزشتہ ادوار کے تمام وزراء اعلیٰ پر سبقت لیتے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے دورِ اقتدار کے صرف دس ماہ میں قبضہ مافیا کو لگام ڈال دی ہے اور ان کیخلاف خصوصی کارروائی مہم شروع کی ہوئی ہے۔ صرف دس ماہ میں قبضہ مافیا کیخلاف 146مقدمات کا اندراج ہونا اور ا 496 افراد کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ قیادت عوام کیساتھ کس حد تک کھڑی ہے ۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بالکل درست کہتے ہیں کہ اتنے زیادہ وسائل سے مالا مال صوبہ پنجا ب کے سابق حکمرا ن اگر بنیادی مسائل پر ذرا بھی توجہ دے لیتے تو آج پنجاب کے عوام ان کیساتھ کھڑے ہوتے۔
حکومت پنجاب امداد باہمی کی تحریک کے ذریعے کاشتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی زندگیوں میں معاشی آسانی پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، جس کی مثال صوبہ پنجاب کے 13 بارانی اضلاع میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران کو بلاسود ٹریکٹرز کی فراہمی ہے ۔ کوآپریٹوز کے تحت چلنے والے زرعی، ہاسنگ اور صنعتی شعبہ سے متعلقہ اداروں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی کارکردگی کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھالا جاسکے۔ پنجاب ہمیشہ سے خوشحال ترین علاقہ رہا ہے قدرت نے یہاں ہر نعمت وافر مقدار میں عطا کی ہوئی ہے بس ضرورت ہے کہ حکمران اور ان کے لوگ ترازو برابر رکھیں۔صرف اپنے گھر کی سڑکیں اور سکیورٹی پر توجہ نہ دیں بلکہ عوام کا خیال بھی رکھیں۔پنجابی قوم قدیم ترین تہذیب وتمدن رکھتی ہے،یہاں کے لوگ مہمان نوازی اور اچھے سلوک کی وجہ سے ایک خاص شہرت رکھتے ہیں۔اپنے وطن کے حفاظت کیلئے ہر وقت تیار کھڑے نظر آتے ہیں۔ لیکن کیا کیجیے کہ سابق کسی حکمران نے پنجاب کی ثقافت اور سیاحت پر توجہ پر کبھی توجہ دینے کی کوشش ہی نہ کی۔ آج محترم عثمان بزدار کی قیادت میں پہلی بار پنجاب کی سیاحت پر کام ہونا شروع ہوا ہے۔ساتھیو پنجا ب کی مخصوص ثقافت ہی ہمیںدنیا منفرد بناتی ہے،ہماری زبان وثقافت ہماری طاقت ہے جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔اپنے پنجابی ہیروز کو سراہنے میں ہمیں کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہونی چاہئے بلکہ ان کی بہادری پر فخر کرنا چاہیے جنہوں نے سامراج کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ لاہور میں نصب کیا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ موجودہ قیادت صرف پنجاب پر حکومت نہیں کر رہی ہے۔ عثمان بزدار صرف وزیر اعلیٰ پنجا ب نہیں ہے بلکہ یہ پنجاب دھرتی کابیٹا ہے ۔
Comments
Post a Comment